Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں چراغ دیکھنے کی تعبیر

Interpretation of seeing a lamp in a dream?

یہ بھی پڑھیں : خواب میں چچا کو دیکھنے کی تعبیر


چراغ دیکھنا : خواب میں چراغ اٹھانا اٹھانے والے کے لیے بیٹا پیدا ہونے کی دلیل ہے جب کہ مریض کے لیے چراغ اٹھانا مرض کی دلالت کرتا ہے اگر چراغ مریض کے ہاتھ میں بجھ جائے تویہ مریض کی موت کی علامت ہے


چراغ بجھا ہوا دیکھنا : جس کے ہاتھ میں بجھا ہوا چراغ موم بتی یا آگ ہو تو اگر وہ سلطان ہو تو معزول ہوجائے گا اور اگر تاجر ہے تو خسارہ اٹھائے گا اور اگر نیک اور پرہیزگار ہے تو اس کا مال جائے گا


چراغ بجھانا : مصیبت درپیش آئے گی رنج و غم و دکھ میں مبتلا ہوگا


چراغ بیت المقدس میں جلانا : بچوں کو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے


چراغ ٹوٹا ہوا دیکھنا : خادم یا گھر کی مالکن فوت ہوگی


چراغ چھوٹا دیکھنا : چھوٹا چراغ جس کی روشنی ضعیف اور کمزور ہو تو حاملہ عورت کے لیے بیٹی پر دلالت کرتا ہے


چراغ دان لوہے کا دیکھنا : خدمت گار ملے گا ارام و راحت پائے گا


چراغ دان مٹی کا دیکھنا : دین اسلام کا خادم ہوگا دیندار ہوگا پرہیزگار و متقی ہوگا


چراغ درست کرنا : جس نے چراغ درست کیا اور اسے روشن کیا اور اس کے ہاں کوئی بیمار تھا تو وہ صحت کی طرف آئے گا


چراغ دن میں جلانا : جس نے دیکھا کہ وہ دن میں چراغ لے کر چل رہا ہے تو وہ دین کے لیے بڑا سخت اور سیدھے راستے پر چلنے والا ہوگا


چراغ روشن کرنا : کنوارا ہے تو شادہ ہوگی اگر شادی شدہ ہے تو اولاد سے تعبیر ہے


چراغ کو پھونک مارنا : جس نے دیکھا کہ وہ چراغ کو منہ کی پھونکوں سے بجھا رہا ہے تو وہ کسی ایسے آدمی کے کام کام کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہوگا جو حق پر ہوگا لیکن اس کا کام ختم نہیں ہوگا


چراغ کو سجدہ کرنا : عورتوں کی خدمت میں مشغول ہوگا


چراغ گھر میں جلتا دیکھنا : عورت سے فائدہ بے انتہاء پائے گا راحت و آرام ہوگا

خواب میں چراغ دیکھنے کی تعبیر

یہ بھی پڑھیں : گاجر کا جوس بنانے کا طریقہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent