Ticker

6/recent/ticker-posts

مظفر گڑھ: گھر میں کام نہ کرنے رنجش پر زمیندار کا غریب مزدور اور اس کی بیوی پر تشدد

Muzaffargarh: Landlord tortures poor laborer and his wife for not working at home

Muzaffargarh: Landlord tortures poor laborer and his wife for not working at home

مظفر گڑھ ( نیشن آف پاکستان نیوز ) تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں افسوسناک واقعہ، زمیندار نے گھر میں کام نہ کرنے رنجش پر غریب مزدور پر تشدد کیساتھ ساتھ کان کاٹ دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہیڈ بکائنی کے مقامی زمینداروں میاں پرویز ڈاھا نے مبینہ طور پر ساتھیوں کیساتھ مل کر ظلم کی انتہاء کر دی

یہ بھی پڑھیں : کراچی:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ،چاندی مستحکمم ڈالر کی قدر میں کمی

غریب مزدور ندیم ولد نبی بخش کو اس کی بیوی کے ہمراہ مقامی زمینداروں نے گھر میں کام نہ کرنے کی رنجش پر یرغمال بناکر غریب مزدور کی بیوی کو زدوکوب کیا جبکہ مزدور ندیم پر تشدد کیساتھ کان بھی کاٹ لیا ندیم کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے تا حال پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی ہے جبکہ دوسری جانب بااثر مقامی زمینداروں نے کاروائی روکنے کے لئے پولیس اور ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالنا بھی شروع کر دیا ہے 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent