اوکاڑہ(جاویدراہی)پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ کا گرفتار ملزم مقامی عدالت میں پیش،تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔ترجمان پولیس کے مطابق 4روز قبل تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ عثمان والا کھوہ کے قریب پانچ سالہ بچی کو ایک شخص ثناء اللہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،جس کا مقدمہ تھانہ صدر دیپالپور میں درج کیا گیا، ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور کی قیادت میں سفاک ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے گزشتہ روزبچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ کی پراگرس کے حوالے سے ڈی ایس پی دیپالپور اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو طلب کیا جنہوں نے ڈی پی او کو ملزم کی گرفتاری سمیت مقدمہ کے حوالے سے بریف کیا ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کے ملزم کی تفتیش میرٹ پر کرکے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے۔