In politics, according to religious identity, lenience has been promoted in differences, Maulana Fazlur Rahman
ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے نیشن آف پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاست میں دینی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اختلافات میں نرمی کو فروغ دیا ہے عوامی مسائل کا حل اور عوامی مستقبل کے لیے فرقہ واریت سمیت تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کیا ہے امت مسلمہ کے خلاف کوئی فتنہ کھڑا ہو جائے تو اس کے مقابلے میں کھڑا ہونا ہمارے فرائض میں شامل ہے
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جھوک وینس ملتان میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سیاست میں دینی شناخت کو برقرار رکھتے ہوے اختلافات میں نرمی کو فروغ دیا ہے
عوامی مسائل کا حل اور عوامی مستقبل کے لیے فرقہ واریت سمیت تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر کردار ادا کیا ہے امت مسلمہ کے خلاف کوی فتنہ کھڑا ہوجائے تو اس کے مقابلے میں کھڑا ہونا ہمارے فرائض میں شامل ہے نظریہ، عقیدہ اور رویہ ہماری سیاسی بنیاد ہے غریب عوام پر نرمی اور شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہیے غریبوں کی جان مال عزت ودیگر معاملات کی حفاظت ہر علاقے کے بڑے اور وہاں کے زمیندار کا فرض ہے ہماری سیاست یہ ہے کہ تمام تنازعات کو بھی حکمت اور خوبی سے نمٹانا چاہیے جمعیت کے آغاز سے لیکر آج سو سال تک ہمارے اکابرین نے جو لازوال قربانیاں دیں وہ ہمارے ہاتھ میں عوام کی امانت ہیں۔
0 Comments