Ticker

6/recent/ticker-posts

خواجہ فرید انجئینرنگ یونیورسٹی بی ایس کے سٹوڈنٹس کے مستقبل اور حال کی قاتل نہ بنے، وکلاء وسیب اتحاد چئیرمین میاں عبدالمجیب ایڈووکیٹ، صدر سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ

Don't become the killer of the future and present of Khwaja Farid Engineering University B.S.C. Students, Lawyers Wasib Ittihad Chairman Mian Abdul Mujeeb Advocate, President Sajjad Farhan Bilali Advocate.

Don't become the killer of the future and present of Khwaja Farid Engineering University B.S.C. Students, Lawyers Wasib Ittihad Chairman Mian Abdul Mujeeb Advocate, President Sajjad Farhan Bilali Advocate.

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز ) خواجہ فرید انجئینرنگ یونیورسٹی بی ایس کے سٹوڈنٹس کے مستقبل اور حال کی قاتل نہ بنے، یہ بات چیئرمین وسیب اتحاد جنوبی پنجاب اور وکلاء وسیب اتحاد سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ، صدر احمد سجاد فرحان بلالی، بابر مگسی ایڈوکیٹ، افتحار حسین سومرو ایڈوکیٹ، مدثر جلیل عباسی ایڈوکیٹ نے نیشن آف پاکستان نیوز سمیت دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ذرائع کے مطابق خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی بیچلر مائیکرو بیالوجی کا شعبہ بند کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ سٹوڈنٹس سے پورے سسمٹرکی فیسیں تقریباً 55 ،60 ہزار اور 5 ہزار داخلہ اضافی وصول کر چکی ہے اب جبکہ مڈٹرم مکمل ہوچکی ہے سٹوڈنٹس کو کہا جارہا ہے کہ مائیکرو بیالوجی کا شعبہ بند کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں : سیاست میں دینی شناخت کے مطابق اختلافات میں نرمی کو فروغ دیا ہے، مولانا فضل الرحمن

محض یونیورسٹی انتظامیہ کا بجٹ کی وجہ بنانا غلط ہے جو یونیورسٹی ہزاروں کی تعداد میں سٹوڈنٹس کے داخلے اور مہنگی فیسیں لے رہی ہے وہ یہ کہے کہ مالی وسائل کی وجہ سے مائیکرو بیالوجی کا شعبہ بند کر رہے ہیں افسوس ناک ہے جبکہ بچوں کو داخلہ دینے اور فیسیں وصول کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا اب اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے بچوں کا سال اور پیسے ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس سے زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے ارباب اختیار اس سنگین مسلے کا فوری نوٹس لیں اور فوری حل کروائیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent