رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ایم فائیو موٹروے پر اقبال آباد انٹر چینج کے قریب48000لیٹر سے بھرا پٹرول ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو کاروائیاں شروع،موٹروے پولیس،پنجاب پولیس،ضلعی انتطامیہ موقع پر پہنچ گئی،موٹروے پولیس نے 5سومیٹر کے ایریا کو کارڈن آف کردیاتفصیل کےمطابق اقبال آبادانٹر چینج کے قریب کراچی سے ساہیوال جانے والا پٹرول ٹینکر تیز رفتاری کےباعث الٹ گیاترجمان ریسکیو عدنان شبیر کے مطابق پٹرول ٹینکر میں 48ہزار لیٹر پٹرول موجود ہونے کی اطلاع ہےحادثے کے بعد ٹینکر سے پٹرول کی لیکج ہونا شروع ہوگئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو،موٹروے پولیس،پنجاب پولیس اور ضلعی انتطامیہ موقع پر پہنچ گئی ریسکیو نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں موٹروے پولیس نے ایم فائیو موٹروے کی حادثہ کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ملبہ ہٹانے کی ہیوی مشینری بھی طلب کرلی ہےترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کےباعث ہوا
0 Comments