Ticker

6/recent/ticker-posts

ملتان: جامعہ اسلامیہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے سیمینار، مقررین کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

 Multan: Seminar on Pakistan Defense Day at Jamia Islamia, speakers pay tribute to Pakistan Armed Forces

Multan: Seminar on Pakistan Defense Day at Jamia Islamia, speakers pay tribute to Pakistan Armed Forces

ملتان: (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) جامعہ اسلامیہ ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں علماء کرام، سماجی شخصیات اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم *قاری ہدایت اللہ رحمانی*، اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی اور پاکستان رائٹرز ونگ ملتان کے سرپرست اعلیٰ *محمد الیاس ممڑ* نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب پوری قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ

کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے لاہور، سیالکوٹ اور دیگر محاذوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ اس دن قوم نے ثابت کیا کہ جب بات وطن کی سلامتی کی ہو تو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع دیا۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، اخلاق اور وطن سے محبت ہی وہ ہتھیار ہیں جن سے ہم کسی بھی دشمن کا مقابلہ کر

سکتے ہیں۔

انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

اتحاد امن کمیٹی کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی عوام اور افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے پاکستان کی غیور عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور عوام کے درمیان جو محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے اسے کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ ملک دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی۔

پاکستان رائٹرز ونگ ملتان کے سرپرست اعلیٰ محمد الیاس ممڑ نے کہا کہ قلم بھی تلوار سے کم نہیں۔ میڈیا اور ادیبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کریں اور نوجوانوں کو مثبت سوچ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کو یاد رکھنا ہے اور ان کے اہل خانہ کی عزت کرنی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے۔

آخر میں شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور عہد کیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

جامعہ انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں میں وطن سے محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے چناب میں خاتون نے چھلانگ لگا دی، پولیس اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے جان بچ گئی



Post a Comment

0 Comments

Recent