Ticker

6/recent/ticker-posts

ایس ایچ او کیجانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ،ڈی پی او فیصل شہزاد متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گٸے

خانیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی متاثرہ خاتون صائمہ بتول کے گھر آمد جہاں انہوں نے سابق ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانہ کی جانب سے ہراساں کرنے بارے تفصیلی معلومات حاصل کی۔ڈی پی او نے متاثرہ خاتون صائمہ بتول اور اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوے مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگاجائیگا اور سابق ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاے گی او کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اور کرپٹ پولیس افسران و ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی پی او فیصل شہزاد نے پتی سرکار مخدوم پور کی رہائشی متاثرہ خاتون صائمہ بتول کو ظفر موہانہ سابق ایس ایچ او مخدوم پور کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کی ابتدائی انٹروگیشن کی روشنی میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا ہے اور ظفر موہانہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent