گوجرانوالہ: منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا،شکایات سیل کے سٹی چئیرمین شیخ عثمان کو قتل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ کوٹلی رستم میں مسلم لیگ ق شکایات سیل کے سٹی چئیرمین شیخ عثمان اپنی فیکٹری کے باہر کھڑے تھے کہ ان پر فائرنک کی گئی ضلعی جنرل سیکرٹری ق لیگ اکرام بابر نے میڈیا کو بتایا کہ شیخ عثمان نے پولیس کو کوٹلی رستم میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کی تھی جس کی وجہ سے منشیات فروشوں نے ہی شیخ عثمان کو قتل کیا ہے ۔ قتل کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ جس میں حملہ آور کو قتل کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےگرجاکھ پولیس موقع پر پہنچ گئی سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوٸے مقدمہ نمبر62/20 بجرم 302ت پ درج رجسٹرڈ کر دیا ایس پی سٹی عمران رزاق کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دےکر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیٸےسٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس درندہ صفت قاتل کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔
0 Comments