Ticker

6/recent/ticker-posts

The participation of 29 students of Okara University in the PEF training workshop, it is our priority to help students get employment opportunities, Vice Chancellor Okara University

اوکاڑہ یونیورسٹی کے 29 طلباء کی پیف ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت،طلباء کوروزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،واٸس چانسلراوکاڑہ یونیورسٹی

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاویدراہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے 29 طلباء نے حکومت پنجاب کے پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کی چار روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لیا اس ورکشاپ کا مقصد منتخب طلباء کو محدود وسائل کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کے لیے ضروری تربیت فراہم کرنا تھا پنجاب ہاوس مری میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں طلباء کی رہنمائی کے لیے اوکاڑہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم، اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی ڈاکٹر فہیم ارشد،لیکچرار مینجمنٹ سائنس شہزاد عزیز اور اسسٹنٹ پروفیسر فزکس ڈاکٹر شیلا ہنی نے شرکت کی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء  کو دوران تعلیم اور ڈگری مکمل کرنے کے بعداپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیت اور معلومات فراہم کی گئیں ورکشاپ سے حاصل ہونے والے چیدہ فوائد پہ روشنی ڈالتے ہوئے جمیل عاصم کا کہنا تھا کہ یہ ورکشاپ طلباء کے لیے پیشہ وارانہ تربیت کا ایک اہم موقع تھاپیف اسکالرز یونیورسٹی کے منتخب طلباء کا ایک گروپ ہے اور حکومت پنجاب ان طلباء کو پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تربیت فراہم کر رہی ہےیونیورسٹی کےترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا یہ مشن ہے کہ طلباء کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے اور حاصل کرنے کے لیے ہر قسم کی تربیت اور تعلیم فراہم کی جائےاس سلسلے میں اوکاڑہ یونیورسٹی کا شعبہ مینجمنٹ سائنسز اسی ہفتے ایک انٹرپنیورشپ گالا کا اہتمام کر رہا ہے

یہ بھی پڑھیں : دوموٹرساٸیکلوں کاآپس میں تصادم،خاتون سمیت چھ افراد زخمی

UO’s 29 Students Attend PEEF Training Workshop 

A 4-day training workshop was organized for the 29 selected students of the University of Okara by the Punjab Educational Endowment Fund (PEEF). The theme of the workshop was “Entrepreneurial Skills Development”. The UO students were accompanied by the Additional Registrar General Jamil Asim, Assistant Professor Botany Dr. Fahim Arshad, Lecturer Business Administration Shehzad Aziz and Assistant Professor Physics Dr. Shela Honey. 
The workshop was held at the Punjab House, Murree. The UO PEEF Scholars were trained on various tips and techniques to start up small-scale businesses during and after the completion of the degrees. 
Highlighting the key outcomes of the workshop, Jamil Asim told, “It was a great learning experience for the students. The PEEF scholars are a selected group of talented students and the Punjab Government is keen to equip these scholars with the necessary skills to make their livelihood and excel in their professional careers.”

اوکاڑہ یونیورسٹی کے 29 طلباء کی پیف ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت،طلباء کوروزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،واٸس چانسلراوکاڑہ یونیورسٹی
According to the university spokesperson, the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar is focused on professional and practical teaching so that the passed out students can avail the best of the opportunities in the job as well as entrepreneurship areas. The UO’s Department of Management Sciences is also going to hold an Annual Entrepreneurship Gala in this regard within this week.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent