Ticker

6/recent/ticker-posts

Allah Almighty has placed most of the sustenance in trade and business Jam MD Ganga's speech at the opening ceremony of Katpal Petroleum Service

اللہ تعالی نے رزق کا زیادہ حصہ تجارت و کاروبار میں رکھا ہے جام ایم ڈی گانگا کا کٹپال پٹرولیم سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاو تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے سردار گڑھ میں نئے پیٹرول پمپ کٹپال پیٹرولیم سروس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہےکاروبار کرنے والے لوگ اپنی معاش کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کا ذریعے بنتے ہیں سرائیکی وسیب اور تحریک سے وابستہ لوگوں کو اپنے اپنے وسائل کے مطابق کاروبار اور انڈسٹری کی طرف آنا چاہئیےاللہ تعالی نے رزق کا زیادہ حصہ تجارت و کاروبار میں رکھا ہے

میزبان حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ معیار اور مقدار دونوں کا میں ضامن ہوں میں حلال رزق پر یقین رکھتا ہوں بےشک تھوڑا کیوں نہ ہو آخرت اپنے ایمان اور اپنی عاقبت کی فکر بہت ضروری ہے. قبل ازیں جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیر احمد کٹپال کے والد حاجی اللہ وسایا کٹپال، ملک اللہ نواز مانک. میاں ممتاز احمد رحمانی، سردار در محمد مستوئی، سید عامر مشہدی، صغیر احمد احمدنی، اعجاز خان دشتی، مقصود احمد لغاری، سردار ندیم خان کھوسہ، حبیب اللہ خیال، امان اللہ ارشد،  اختر شاکر ملک، شاہد بھٹہ و دیگر کر مل کر اللہ تعالی سے خیر و برکت اور کامیابی کی اجتماعی دعا مانگ کر پیٹرول پمپ کا افتتاح کیاجام ایم ڈی گانگا نے موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈال کر باقاعدہ سیل کا آغاز کیاافتتاحی تقریب کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل ڈالونے والے 30خریدداروں میں بذریعہ قرعہ اندازی 10سرائیکی اجرکیں، 10کاٹن سوٹ10ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے. موٹر سائیکل اور دیگر بڑے انعامات کی بڑی قرعہ اندازی 17مئی کو ہوگی اس موقع پر طارق رحمانی، میاں خالد رحمانی،شیر محمد مستوئی، غضنفر مانک، منور کٹپال سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی خیرات و لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کے 29 طلباء کی پیف ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت،طلباء کوروزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،واٸس چانسلراوکاڑہ یونیورسٹی


Allah Almighty has placed most of the sustenance in trade and business Jam MD Ganga's speech at the opening ceremony of Katpal Petroleum Service

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent