پولیس کی کامیاب کارواٸی،سولہ گھنٹے قبل اغواء ہونیوالی بچی برآمدکرلی،اغواء کارخاتون بھی گرفتار
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) پولیس نے تھانہ بی ڈویژن کی حدودسے اغواء ہونے والی معصوم بچی صرف سولہ گھنٹوں میں بازیاب کر لی ڈیڑھ سالہ دوشابہ کو ایک برقعہ پوش اغواءکارخاتون گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اٹھا کر لے گئی تھی۔ پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی اور کامیاب سرچ آپریشن کر کے کامیابی حاصل کی ورثاء کی پولیس کو دعائیں اور پولیس زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل مورخہ 11 فروری کی شام تقریباً پانچ بجے شام بذریعہ پکار رسکیو 15 اطلاع ملی کہ ایک ڈیڑھ سالہ بچی دوشاب جو کہ زم زم پارک علاقہ تھانہ بی ڈویژن اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی جسے ایک برقعہ پوش خاتون اغواء کر کے لے گئی ہےجس پر پولیس نے ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر، ایس ایچ او بی ڈویژن بشارت اللہ نیازی کی زیر قیادت و نگرانی بچی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جس میں ایک ٹیم نے اغواء کے علاقہ سے متصل بلند عمارات اور سکول و کالجز سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس سے اغواء کار خاتون کا حلیہ واضع ہوا۔ پولیس نے لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ٹیمیں تعینات کر دیں جنہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی مدد حاصل کی اور بچی کی تلاش شروع کر دی۔ اسی طرح دیگر پولیس ٹیموں نے صادق ٹاؤن، دڑی سانگی، دستگیر کالونی اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جبکہ اغواء کار خاتون کی تلاش کے لیے شہر کے اطراف میں بیٹھے خانہ بدوشوں کی آبادیوں کو بھی چیک کیا گیاپولیس نے یہ آپریشن تقریباً سولہ گھنٹے جاری رکھا جس کے نتیجہ میں آخر کار آج غوثیہ کالونی سے اغواء کار خاتون ماریہ زوجہ غلام مصطفی عباسی کے گھر سے ڈیڑھ سالہ معصوم بچی دوشاب دختر سجاد حسین قوم راجپوت سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن کو بازیاب کر لیا اور اغواء کار کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے جس سے مزید تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یہ کامیابی انتہائی عصاب شکن مرحلے کے بعد حاصل کی جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ نمبر 77/20 مورخہ 11/02/2020 بجرم 363 ت پ درج رجسٹر کر رکھا ہے جسے میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ قبل ازیں بچی کی برآمدگی کے بعد ڈٖی ایس پی جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او بشارت اللہ نیازی اور دیگر پولیس ٹیم زم زم گراؤنڈ پہنچی اور جہاں پر انہوں نے بچی کو ورثاء کے حوالے کیا جہاں پر عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پولیس کی اس شاندار کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
رحیم یارخان: ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں بازیاب بچی دوشاب اپنے والدین کے ہمراہ جبکہ ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او بشارت اللہ نیازی اور گرفتارملزمہ ماریہ موجود ہیں
0 Comments