نامعلوم چور چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) نامعلوم چورتین دکانوں کی چھتیں پھاڑکر لاکھوں روپےمالیت کاسامان چرا کر فرار ہوگئےچوری کی یہ وارداتیں تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 112 ون ایل میں ہوئی جہاں چوروں نے تین مختلف دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے
تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گٸی دوسری جانب اہل علاقہ نے ایک ہی رات میں تین چوریاں ہونے پر اسلام گڑھ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی سے بڑھتی ہوٸی چوری کی وارداتوں کےخلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے
0 Comments