Ticker

6/recent/ticker-posts

کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کلین اینڈگرین مہم کاآغاز کردیا گیا

A clean and green campaign was launched at Kulsoom Social Security Hospital

اوکاڑہ(جاویدراہی)کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں شجرکاری مہم کا آغاز، ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر عرفان نے سٹاف کے ہمراہ ہسپتال میں پودا لگایا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مہم کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہسپتال میں ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر عرفان نے ہسپتال کے لان میں پودا لگایا اس موقع پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ماحول کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنے کے لیے درخت لگائے جا رہے ہیں اس میں کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہماری بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے ۔ شہر کو سر سبز و شاداب بنائیں گے تاکہ آلودگی میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوشگوار بنایا جاسکے ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے آج ہم نے ہسپتال میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ہم ہسپتال میں 2000 پودے لگائیں گے

یہ بھی پڑھیں : نورپورتھل.حکومت اساتذہ کرام کی استعدادکار بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے.سی ای او ایجوکیشن میاں محمداسماعیل

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent