Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور:قیدیوں کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔آٸی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ

Lahore: Provision of maximum facilities to the inmates in the jails and immediate solution of their problems should be ensured. IG Prisons Mirza Shahid Saleem Baig

لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج ڈی آئی جی جیل سرگودھا ریجن نوید رؤف اور ڈی آئی جی جیل بہاولپور ریجن محسن رفیق سے ملاقات کی۔میٹنگ میں آئی جیز جیل سرگودھا وبہاولپور نے اپنے اپنے ریجنز کی جیلوں کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔دونوں ڈی آئی جیز نے ہائی سیکورٹی جیل میانوالی اور ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کی تکمیل سے متعلق آگاہ کیا۔آئی جی جیل خانہ جات نےہائی سیکورٹی جیل میانوالی اور ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ۔انھوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی جیل میانوالی بابر نعیم عادل اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں علی گوہر چوہان بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : کلثوم سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کلین اینڈگرین مہم کاآغاز کردیاگیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent