Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہدسلیم بیگ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں فیصل آبادریجن کی جیلوں میں کروناوائرس سےبچاٶکےلیےحفاظتی اقدامات کی بابت میٹنگ کاانعقاد

In the light of the instructions issued by IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig, a meeting was held in the prisons of Faisalabad Region on the precautionary measures to be taken against the virus.

لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد ریجن،فیصل آباد کی جیلوں میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے مرض کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کی بابت میٹنگ کی گئی اجلاس ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعیداللہ گوندل کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد نور حسین بگھیلا، میڈیکل آفیسر سینٹرل جیل فیصل آباد ڈاکٹر محمد عثمان ساجد، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد علی اکبر، میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد محمد ارشد، سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل فیصل آبادمحمد افضل جاوید، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ فرخ سلطان،میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ ڈاکٹر افتخار احمد،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عمران بٹ اور ڈسپنسرڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ عبداللہ ریاض نے بھی شرکت کی اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد جہانگیر نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہی لیکچر دیا- جس میں انہوں نے کہا کہ تیز بخار، سانس لینے میں دشواری،نمونیا کی شکایت،نزلہ و زکام اور کھانسی کرونا وائرس کی علامات ہیں حفاظتی اقدامات میں جسم کو صاف رکھنا، کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا،بیت الخلاء کے استعمال کے بعدفوری ہاتھ دھونا،کھانسی اور چھنکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو پیپر یا ماسک N-95 سے ڈھانپ کر رکھنا،متاثرہ شخص سے تین چار فٹ کا فاصلہ رکھنا،لیموں پانی کا استعمال، وقفے وقفے سے نیم گرم پانی کا استعمال شامل ہےبیماری کی حالت میں برتن، بستر،تولیہ اور زیراستعمال اشیاء کا دوسروں سے شیئر نہ کرنا شامل ہےاب تک دنیا میں76ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے 5کیس تشخیص ہوئے ہیں جن میں دو افراد میں یہ بیماری کنفرم ہوچکی ہے کرونا وائرس سے موت کی شرح 2فیصدہے یہ وائرس زیادہ مہلک نہ ہے اور بروقت احتیاطی تدابیر اور علاج سے اس سے بچاؤ ممکن ہےفیصل آباد کی جیلوں میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس میں انفرا ریڈ تھرمامیٹر کے ذریعے اندرون و بیرون جیل اسیران ملاقاتیان اور اہلکاروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گانئے اور پہلے سے مقیم اسیران میں وائرس کی علامات کی تشخیص کی صورت میں کرونالائن سینٹر میں الگ رکھا جائے گا ہر جیل میں چارسیلوں پرمشتمل کرونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اسیران کو مناسب تعداد میں صابن اور ماسک فراہم کئے جائیں گے نیز مرض میں مبتلا حوالاتیان کو عدالتوں میں پیشی پر نہ بھیجا جائے گامین گیٹ سے اسیران سے ملاقات کرنے والے افراد کو پیرامیڈیکل سٹاف سے چیک کروایا جائے گا،میڈیکل سٹاف کے ذریعے اسیران و ملازمین میں کرونا وائرس کی علامات اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی اور فوری طور پر جیل پر کم از کم دس اہلکاران بشمول ڈسپنسر و نرسنگ اردلی کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹی سے مذکورہ بالا وائرس کی روک تھام کی بابت تربیت کا بندوبست کیا جائے گافیصل آباد ریجن کی تمام جیلوں میں مقیم اسیران کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہنگامی طور پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہےڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں بھی کرونا وائرس کےخلاف قیدیوں اور سٹاف میں حفاظتی تدابیر کے ضمن میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent