Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادایسٹ متحرمہ رخشندہ شاہین،سول جج اسلام آبادایسٹ سعیدحیدر شاہ،اسسٹنٹ کمشنراسلام آبادمہرین بلوچ کاسنٹرل جیل راولپنڈی کادورہ

Visit of District and Sessions Judge Islamabad East Mohtarma Rakhshinda Shaheen, Civil Judge Islamabad East Saeed Haider Shah, Assistant Commissioner Islamabad Mehreen Baloch Central Jail Rawalpindi

لاہور(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ متحرمہ رخشندہ شاہین نے سول جج اسلام آباد ایسٹ سعید حیدر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد مہرین بلوچ کے ہمراہ آج سنٹرل جیل روالپنڈی کی انسپکشن کی ججز صاحبان نے جیل کے اندر مقید خواتین اسیران اور ان کے بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئےجیل میں اسیران کو دٸیے جانے والے کھانے کے معیار کو سراہاججز صاحبان نے جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے،صفائی ستھرائی،نظم وضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ رخشندہ شاہین نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار04اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کر نے کا حکم صادر فرمائےحسب الحکم فاضل جج 04اسیران کو جیل ہذا سےرہا کردیا گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent