اوکاڑہ(مطلوب حسن)اوکاڑہ یونورسٹی کے شعبہ زووالوجی نے ضلعی محکمہ صحت کے اشتراک سے کرونا وائرس کے متعلق ایک آگہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں فیکلٹی آف لائف سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد واجد اور محکمہ صحت کے افسران محمد اقبال محمود،ڈاکٹر محمد طاہر جمال اور چوہدری اصغر علی نے شرکت کی اور طلباء کو اس موذی مرض کی علامات،علاج اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں یہ سیمینار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پہ منعقد ہوا ایچ ای سی نے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے پیش نظر تمام جامعات کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے طلباء کو اس بیماری کے متعلق آگاہی دیں تاکہ اس کے ممکنہ پھیلاو کو روکا جا سکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر واجد کا کہنا تھا کہ سائنس دان کرونا وائرس کی ویکسین اور علاج دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی اس بیماری پر قابو پا لیا جا ئے گا۔ انہوں نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے اہلہ خانہ کو اس بیماری سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں ڈاکٹر جمال نے کرونا وائرس کی مختلف علامات پہ روشنی ڈالی اور اس بیماری سے انسانی جسم کو لاحق ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا جبکہ اصغر علی نے اس وائرس سے بچاو کی حکمت عملی واضح کی یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا مشن ہے کہ طلباء کو عوامی دلچسپی کے تمام معاملات کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تاکہ اس خطے میں ایک صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جاسکے
0 Comments