Ticker

6/recent/ticker-posts

گنا اور آموں کے باغات کو پانی اشد ضرورت ہے،جام زبیراحمد،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیرکٹپال

Sugarcane and mango orchards are in dire need of water: Jam Zubair Ahmad, Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال کی قاسم دی ہٹی یونین کونسل ججہ عباسیاں کے ترقی پسند زمینداروں جام احمد زبیر اور جام عدیل احمد آرائیں سے گنا گھٹاؤ مہم کے سلسلے میں ملاقات اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو کے دوران جام ایم ڈی گانگا اور ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ کسان گنے کی زیادہ کاشت کی بجائے کم کاشت اور زیادہ پیداوار کی سوچ اپنائیں شوگر مافیا کے ہاتھوں اپنا اور بچوں کا رزق لٹنے سے بچائیں موجودہ ریٹ کے لالچ میں کسان گنے کی کاشت ہرگز نہ بڑھائیں کسان بھائی اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کسان اتحاد وقت اور حالات کے مطابق کسانوں کو رہنمائی اور گائیڈ لائن فراہم کرنا اپنا ذمہ داری سمجھتا ہے جام احمد زبیر اور جام عدیل احمد نے کہا کہ جدید فارمنگ کے ذریعے سبزیوں کی کاشت کرکے کسان روایتی فصلوں کی نسبت کئی گنا زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں گنے کی فصل کا شوگر ملز کے سوا کوئی بڑا خریدار نہیں ہے جبکہ سبزیات اور فروٹ کے لیے پورا ملک مارکیٹ اور خریدار ہے شوگر ملز کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ ششماہی نہروں کے پانی کی کٹوتی اور ڈکیتی ماضی کی طرح اب کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا پانی کا لیول بہت نیچے چلا گیا ہے تمام ششماہی نہروں کو اب نو ماہی کیا جائے مارچ میں نہروں کی بھل صفائی مکمل کر لی جائےنہروں کے کناروں کو کٹ کرکے گزر گاہیں بنالی جانے والی جگہوں کو پُر کیا جائےگنے اور آموں کے باغات کو پانی اشد ضرورت ہے 10یا15مارچ سے نہروں میں پانی فراہم کیا جائے ستمبر سے ہماری نہریں بند ہیں اس موقع پر جام احمد زبیر کی جانب سے کسان رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا
Sugarcane and mango orchards are in dire need of water: Jam Zubair Ahmad, Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal

یہ بھی پڑھیں : ایڈیشنل سیشن جج چکوال احمدکامران بٹ کاڈسٹرکٹ جیل جہلم کادورہ،قیدیوں کودی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent