Important decisions of district administration for prevention and prevention of cronavirus on the direction of Rahim Yar Khan Provincial Government.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئےضلع ہذا میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیزاگلے تین ہفتے کے لئے بند رکھنے کےاحکامات جاری کردٸیےتفصیل کےمطابق صوبائی حکومت نے اگلے تین ہفتوں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات موخر کردیئے ہیں تمام ٹیوشن اکیڈمیز سینٹر بھی بند رہیں گے تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گےدینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی ضلع ہذا میں تمام میرج، بینکوئٹ ہال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے کینسل کردیئے گئے ہیں تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں ضلع میں تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہےتین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہےحکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں ، ٹیوشن سنٹرز اکیڈمیز کو سربمہر اور جرمانے عائد کئے جائیں ضلع کے تمام پبلک پارکس، گراونڈ ،جمنازیم بھی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گے حکومت نے تمام تر اقدامات عوامی مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھائے ہیں عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا سے متعلق افواہوں سے گریز کریں کورونا سے متعلقہ تمام معلومات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے حاصل کریں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ایس ڈی پی اوز حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرائیں گے شہری عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے سے گریز کریں عوام خوفزدہ نہ ہو صرف حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں
0 Comments