Ticker

6/recent/ticker-posts

تاجربرادری روزمرہ اشیاء اورادویات کی وافرمقدار کویقینی بناٸے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد،ڈی پی او منتظرمہدی

The business community needs to make sure that there is an abundance of daily necessities and medicines Deputy Commissioner Ali Shehzad, DPO Montazer Mehdi.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ ہنگامی حالات میں سبزی وفروٹ منڈی اور منڈی مویشاں میں کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان حالات میں کسی کو اشیاءروز مرہ کی مصنوعی قلت ذخیرہ اندازی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او منتظر مہدی کے ہمراہ ضلع کی مختلف کاروباری تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانز یب حسین لابر،اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار،ملک فاروق احمد سمیت صدر کریانہ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، کیمسٹ ایسوسی ایشن،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن ودیگر کاروباری تنظیموں کے نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھےانہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاجر برادری حکومتی اقدامات کا ساتھ دیتے ہوئے اشیاءروزمرہ اور ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے ان مشکل حالات میں ہم سب نے ایک قوم بن کر سرخرو ہونا اور اور اس وبائی مرض کو شکست دینی ہےانہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں اشیاءروز مرہ کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاانہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و پھل منڈی سمیت تمام اقسام کی اشیاءروز مرہ کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھیں اور تاجر برادری میں اس سلسلہ میں انتظامی اداروں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی بھی اہم اشیاءکی قلت کی صورت میں فوری آگاہ کرےانہوں نے کہا کہ غذائی قلت کی روک تھام کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی، منڈی مویشیاں سمیت دیگر اہم بڑی کاروباری سرگرمیوں کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ کیمسٹ ایسوسی ایشن حفاظتی ماسک کو دسمبر2019کے نرخوں پر دستیابی کویقینی بنائیں گے ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ہر فرد اپنا قبلہ درست رکھتے ہوئے قومی ذمہ داری کا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی یہ حالات اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ ہم ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے قبیح عمل کو اپنائیں لہذا تمام کاروباری تنظیمیں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک وقوم کو اس موذی مرض کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent