Ticker

6/recent/ticker-posts

تمام ریجنز کی جیلوں میں کروناوائرس سےبچاﺅکےلئےحفاظتی اقدامات کوتیزکردیاگیاہے،آٸی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہدسلیم بیگ

Security measures have been intensified in all the jails of the region to prevent the spread of Crohn's virus, IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig

لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ریجنز کی جیلوں کے ڈی آئی جیزاور سپرنٹنڈنٹس نے جیلوں میں کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاﺅ وتدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کی مہم کو تیز کردیا ہے ہرجیل میں 4 عدد ٹمپریچرگن دستیاب ہیں جس سے آنے والے تمام وزیٹرز ملاقاتیوں اور اہلکاران کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہےجیل کے اندر جوڈیشل ہوکر داخل ہونے والے نئے اسیران کو ڈیوڑھی میں وصول کرتے وقت میڈیکل آفیسر پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کی بابت چیک کرتے ہیں اگر کسی اسیر میں کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہو تو اس کی بیمار ی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا جاتا ہے یا پھر جیل میں فوری طور پر قرنطینہ مرکز میں باقی اسیران سے الگ رکھا جاتاہے تاکہ مریض کا مزید علاج ومعالجہ کیا جا سکے جیل کے اندر پہلے سے مقید تمام اسیران کو میڈیکل آفیسر پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے چیک کیاجارہاہے ہر جیل میں کم از کم 4 سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے کورونا وائر س کی علامات کی تشخیص میں بیماری کا شکار مستحق اسیران کومخیر
Security measures have been intensified in all the jails of the region to prevent the spread of Crohn's virus, IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig
حضرات کی مدد سے صابن اور ماسک مہیا کئے گئے ہیں ایسے حولاتی اسیران جو اس مرض میں مبتلا ہے ان کی بابت متعلقہ لرنڈ ٹراٸل کورٹ کوتحریری طور پر مطلع کیا جاتا ہے اور کورٹ کی اجازت سے اس بات کو یقینی بنایاجاتا ہے کہ ان کے ٹھیک ہونے تک انہیں متعلقہ کورٹ میں پیش نہ کیا جائے مین گیٹ سے اسیران کی ملاقات کرنے کے لئے داخل ہونے والے تمام وزیٹرز کو بھی پیرا میڈیکل سٹاف الگ الگ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات کی بابت چیک کیا جاتا ہےمیڈیکل آفیسرپیرامیڈیکل سٹاف تمام آفیسران و ملازمین کو کورونا وائرس کی ابتدائی علامات کی بابت چیک کرتے ہیں اوراس ضمن میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جیلز سپرنٹنڈنٹس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ایگزیکٹو اور میڈیکل آفیسران ،جیلوں میں تمام آفیسران وملازمین اور مقید تمام اسیران کو کورونا وائرس کی علامات اور بچاﺅ کےحوالے سے حفاظتی اقدامات کی بابت باقاعدگی سے لیکچردیتے ہیں۔اگر کسی اسیر یا ملازمین کورونا وائرس کی تشخیص ہو تو ایسے اسیر یا ملازم کو جامع رپورٹ فوری طور پر متعلقہ ریجن آفس اورآئی جی پریژنزآفس میں بذریعہ فیکس ای میل مہیا کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاجربرادری روزمرہ اشیاء اورادویات کی وافرمقدار کویقینی بناٸے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد،ڈی پی او منتظرمہدی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent