Ticker

6/recent/ticker-posts

معروف مقررعلامہ ناصرمدنی پر تشددکرنےوالےملزمان گرفتار

Accused of torturing well-known speaker Allama Nasir Madani arrested

گجرات:معروف مقررعلامہ ناصر مدنی پر تشددکرنےوالےملزمان گرفتارگجرات پولیس نے وقوعہ میں ملوث چارمرکزی ملزمان کو جدید آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاتفصیل کے مطابق گزشتہ رات ملک کے معروف مقرر علامہ ناصر مدنی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیاتھا کہ تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیااور بد ترین تشد د کا نشانہ بنایاوقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری طور پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں وقوعہ کے اصل حقائق اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئےجس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیااور ملزمان کی CCTVفوٹیج حاصل کی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انتہائی مختصر وقت میں وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان جن میں غلام ربانی ولد محمد الیاس، علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ،ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ،آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ جدیدآتشیں اسلحہ کلاشکوف،رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں روندبھی برآمد کر لئے گئےیاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا جن کی مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
Accused of torturing well-known speaker Allama Nasir Madani arrested

یہ بھی پڑھیں : تمام ریجنز کی جیلوں میں کروناوائرس سےبچاﺅکےلئےحفاظتی اقدامات کوتیزکردیاگیاہے،آٸی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہدسلیم بیگ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent