Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سندھ پنجاب بارڈر شام چھ بجے بند کر دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

On the direction of Punjab government, Sindh-Punjab border will be closed at 6 pm Deputy Commissioner Ali Shehzad

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج شام 6بجے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی سندھ پنجاب بارڈر سے آمدورفت تاحکم ثانی بند کر دی جائے گی ترجمان ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے میڈیا کوبتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد نے کورونا وائرس سے تحفظ اور پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے سرکاری دفاتروں میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہےسرکاری دفاتروں میں ملازمین کو عارضی رخصت پر بھیجا جا رہا ہےعوامی مسائل سے آگہی اور شکایات کے ازالہ کے لئے ضلع وتحصیل سطح پر کنٹر ول روم فعال کر دیئے گئے ہیں عوام اپنے مسائل و شکایات کے حل کے لئے ضلع و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری نمبرز پر رابطہ کریں ضلع بھر میں انٹر نیٹ کیفے، سنوکر کلب، منی سینما گھروں کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ہوٹلز، ریسٹورنٹ، چائے کیفے رات 10 بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گےفارم ہاﺅس یا دیگر مضافاتی علاقہ میں ہر قسم کی پارٹیوں کے انعقاد پر پابند ی ہےضلع میں اشیاءضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں گےمصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خور ی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گاکرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاکرونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں : معروف مقررعلامہ ناصرمدنی پر تشددکرنےوالےملزمان گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent