رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ضلع انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ڈی سی آفس تا دفتر میونسپل کارپوریشن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کیلئے خراجِ تحسین، اُن سے اظہارِ یکجہتی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بالخصوص حالیہ لہر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو شہید اور شدید زخمی کئے جانے کی مذمت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جبر و ظلم کی داستانیں لکھیں ہوئی تھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، فاروق وڑائچ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل نعیم شفیق،ایم پی اے چوہدری آصف مجید اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم،آر ٹی سیکرٹری ریاست علی،ضلع افیسر ریسکیو ڈاکٹر عبدالستار بابر،ضلع آفیسر سول ڈیفنس چوہدری اشرف،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس،سی او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا،اپیکا تنظیم کے عہدیداران ضلع بھر کے سرکاری کالجز کی خواتین کی لیکچرارز سمیت ضلع بھر کےانتظامی افسران،سول ڈیفنس کے قائد بوٹا طاہر،چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے مظہر کھرل تاجر برادری کالجز اور سرکاری و نجی سکولوں کے طلبآ وطالبات، قابل احترام استائذہ اکرام اور صحافيوں کی کثير تعداد نے شرکت،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، پولیس کی بھاری نفری ریلی کے شرکاء کی حفاظت کےلیے تعینات کی گئی
0 Comments