Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارت اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم پر تشویش ہے،مولانا عبدالغفور حیدری،مفتی نعمان حسن لدھیانوی

Concern over atrocities on Indian and Kashmiri Muslims: Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Mufti Noman Hassan Ludhianvi

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری) جمعیت علماء اسلام کے مرکز ی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے امریکہ اور ان کے حواریوں پر یقین نہیں جب تک امریکہ افغانستان میں موجود رہے گا بے چینی بڑھے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مفتی نعمان حسن لدھیانوی،مولانا فتح اللہ عباد،شاہد الیاس جالندھری،حافظ عثمان لدھیانوی کے ہمراہ ملک سراج احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم پر تشویش ہے مسلمان کشمیر میں ہوں یا بھارت میں کمزور نہیں ٹرمپ نے افغان صدر کوسمجھایا نہیں کہ فتح ان کی ہوگی مودی بھی عمران خان کی طرح اپنے لیے گڑھے کھود رہا ہے عمران خان اس معاہدے کی کامیابی اپنے کھاتے میں ڈال کر جھوٹ بولنے کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ آزادی مارچ کا تسلسل جاری ہے19مارچ کو لاہور سے سلیکٹڈحکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گاہماری تحریک ختم نہیں ہوئی مسلسل جاری ہے اورہماری دیگر بڑی جماعتوں سے بھی رابطے ہیں،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہماری احتجاجی تحریک رواں دواں ہے،ن لیگ آزادی مارچ میں پرخلوص نہیں خلوص کے پیچھے ہے اس نے خلوص کو بچانا ہے،نواز شریف کو کون سی بیماری ہے ہماری سمجھ میں نہیں آرہی ہم سے شٸیر کیوں نہیں کرتے ہمارے ان سے ملنے کی حد تک رابطے ہیں مصلحتوں کا شکار لوگ مسائل اجاگر نہیں کر رہے ترکی کے صدر کے دورے کے دوران اہم قومی معاملات کی بجاے میڈیا مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل6پر تجزیے پیش کرتا رہا مہنگاٸی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے

یہ بھی پڑھیں : پٹرولنگ پوسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ولائتی شراب کی سپلائی کرنے والا جوڑا گرفتار

Concern over atrocities on Indian and Kashmiri Muslims: Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Mufti Noman Hassan Ludhianvi

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent