Ticker

6/recent/ticker-posts

شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر حمیرا مسعود کی ہلاکت کا معاملہ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Case of death of Dr. Humaira Masood undergoing treatment in Sheikh Zayed Hospital. Deputy Commissioner Ali Shehzad took notice of the incident.


رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر حمیرا مسعود کی ہلاکت کا معاملہ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا دو انکوائری کمیٹیاں تشکیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کورونا سے متعلق جبکہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال علاج معالجہ میں غفلت برتنے کے حوالہ سے اپنی انکوائری رپورٹ فراہم کریں گے۔دونوں رپورٹس24گھنٹے میں ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈاکٹر حمیرا مسعود کی مبینہ طور پر کورونا وائرس کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحصیل آفیسر ڈاکٹر محمد صالح، ڈاکٹر حمیرا مسعود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے بارے معلومات حقائق اکھٹے کریں گے جبکہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی لاپراہی برتنے کے الزام بارے اپنی رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں اتھارٹیزسے24گھنٹوں میں حقائق پر مبنی رپورٹس طلب کی ہیں جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر حمیرا مسعود عرصہ دراز سے ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں مبتلا اور چند روز سے بیمار تھیں جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حمیرا مسعود نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران نہ تو بیرون ملک کا کوئی سفر کیا اور نہ ہی ایسے کسی فرد سے براہ راست رابطہ میں رہیں جو کورونا سے متاثر ہو۔تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بنائی جانے والے کمیٹیاں اپنی رپورٹس میں حقائق سے آگاہ کریں گی جسے میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تمام کاروباری و مخیرحضرات انفرادی سطح پر امداد کرنے کی بجائے اجتماعی طور پر مشترکہ اقدام اٹھائیں تاکہ یکساں طور پر ہر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچایا جا سکے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent