Ticker

6/recent/ticker-posts

عوام وکسان اللہ تعالی سے رحم،خیر،سلامتی کی دعائیں اوراستغفارکریں،جام ایم ڈی گانگا،جام کریم بخش

Pray for the mercy and goodness of the people and ask for forgiveness from Allah Almighty, Jam MD Ganga, Jam Karim Bakhsh

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ومینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ عوام اور کسان اللہ تعالی سے رحم،خیر اور سلامتی کی دعائیں اور استغفار کریں وبائیں ہوں یا دیگر قدرتی آفات،  طوفانی بارش،تباہ کن ژالہ باری وغیرہ یہ سب آزمائش اور قدرت کی طرف سے امتحان ہیں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور اور ضلع بہاول کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والی ژالہ باری سے گندم،سرسوں،آموں کے باغات وغیرہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہےگندم کی تیار فصل تباہ ہو چکی ہےمتاثرہ علاقوں کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے موسمی حالات اور نمی کی وجہ اکثر علاقوں میں آموں کے باغات پر تیلے کا حملہ شروع ہو چکا ہےباغبان فورا تیلے کا سپرے کریں موسمی حالات بدستور خطرے کا باعث دکھائی دے رہے ہیں لاپرواہی کی صورت میں آم کا بور اور  بننے والا پھل ختم ہو جائے گابارشوں اور موسمی تغیر کے پیش نظر مویشی پال کسان بھائی اپنے جانوروں کی بھی مناسب دیکھ بھال کریں اور انہیں محکمہ لائیو سٹاک کے مستند ویٹرنری ڈاکٹرز سے حفاظتی ویکسین لگوائیں دوسری جانب مویشی پال کسان مزدور جام کریم بخش نے کہا ہے کہ ہم نے کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ سختی سے مکمل احتیاط کرتے ہوئے اپنا اپنا کام کرنا ہےحفاظتی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہے. اپنے کھیت،کام اور گھر تک محدود رہنا ہے راستے میں آتے جاتے کسی سے ہاتھ نہیں ملانے، محفل بازی سے مکمل کنارا کشی اختیار کرنی ہے اور میل جول کی بجائے پرے پرے فاصلے پر رہنا ہےکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دیہاتوں میں کچاری کرنے اور تاش کھیلنے والے شوقین آجکل قطعا اکٹھے ہو کر نہ بیٹھیں دیہاتوں بستیوں کے لوگ احساس کریں ایک دوسرے کو روکیں سمجھائیں اور سختی سے خود عمل کروائیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے

یہ بھی پڑھیں : شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر حمیرا مسعود کی ہلاکت کا معاملہ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Pray for the mercy and goodness of the people and ask for forgiveness from Allah Almighty, Jam MD Ganga, Jam Karim Bakhsh

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent