Ticker

6/recent/ticker-posts

وہاڑی: بیرون ملک سےآنےوالے افرادکی اطلاع انتظامیہ کو دینا سماجی کارکن کاجرم بن گٸی

Vehari: Reporting people coming from abroad to the administration has become a crime for social workers

ٹھینگی: بیرون ممالک سے آنے کی معلومات ضلعی انتظامیہ کو کیوں دی بیرون ممالک سے آنے والے محمد حسین ولد محمد رمضان نے امتیاز ذوالفقار کے خلاف تھانہ ٹھینگی میں درخواست دے دی تفصیل کےمطابق ضلع وہاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس وہاڑی کے لیٹر نمبر373.AC.Vپر عمل کرتے ہوئے ٹھینگی کے نواحی گاوں 157.ڈبلیو بی میں انتظامیہ وہاڑی کو بیرون ملک سے آنے والے درجنوں افراد کی اطلاع دینا مقامی سماجی کارکن امتیاز ذوالفقار کا جرم بن گیا فروری مارچ 2020 میں گاوں 157 ڈبلیو بی میں بیرون ممالک  چین،دبئی مسقط عمان،ملائیشیاءاور دیگر ممالک سے درجنوں افراد آبائی گاوں پہنچےحکومت پنجاب نے اعلان کیا کہ جو افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں ان کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ انتظامیہ کے علم میں ہو جس پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی آفس سے لیٹر نمبر 373.AC.Vجاری ہوا جس میں علاقہ بھر کے پٹواری اور نمبرداران کو پابند کیا گیا کہ فروری اور مارچ 2020میں آنے والے افراد کی اطلاع انتظامیہ کو پہنچائی جائےجس پر ان افراد کی اطلاع انتظامیہ کو فراہم کی گئی تو گاوں میں بیرون ممالک سے آنے والے درجنوں افراد نے مشترکہ طور پر محمد حسین ولد محمد رمضان کی مدعیت میں تھانہ ٹھینگی میں امتیاز ولد ذوالفقار کے خلاف درخواست دے دی ہے کہ اس نے بیرون ممالک کے سفر سے واپسی کی معلومات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائی ہیں لہذا اس کے خلاف پرچہ درج کیا جائےدوسری جانب امتیاز ذوالفقار نےاپنا موقف دیتے ہوئے اگاہ کیا کہ میں نے ان کی اطلاع نہیں دی علاقہ پٹواری اور نمبرداران نے اپنی ڈیوٹی دیتے ہوئے ان افراد کی معلومات انتظامیہ کو فراہم کی ہیں اور اس میں حرج بھی نہیں ہے جبکہ یہ افراد بلاوجہ مجھے ہراساں و پریشان کر رہے ہیں جبکہ ایس ایچ او ٹھینگی خالد محمود خان نے موقف سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا ایک عالمی مسٸلہ ہے جس کے سد باب میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئےجبکہ ایسی درخواست جمع کروانا سمجھ سے بالا تر ہے میرٹ اور قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا
Vehari: Reporting people coming from abroad to the administration has become a crime for social workers

یہ بھی پڑھیں :عوام وکسان اللہ تعالی سے رحم،خیر،سلامتی کی دعائیں اوراستغفارکریں،جام ایم ڈی گانگا،جام کریم بخش

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent