Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹوریٹ آف پریژن پنجاب کیجانب سے اکتالیس جیلوں کےلیے خصوصی احکامات اورحفاظتی اقدامات جاری کردیے گٸے

In the light of the directives of the Prime Minister of Pakistan, Chief Minister of Punjab, special orders and security measures have been issued by the Inspectorate of Prison Punjab for 41 jails.

لاہور(جاویدراہی)کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب کی جانب سے پنجاب کی 41جیلوں کے لیے احکامات اورحفاظتی اقدامات جاری کئے گئے ہیں جن پر تمام ریجنل ڈی آئی جی صاحبان اور سپرنٹنڈنٹس جیل کے ذریعے من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے ملک مبشر احمد خان ڈی آئی جی (پریزن) لاہور ریجن کی سربراہی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب لاہور میں مرکزی کنٹرول روم تشکیل دیا گیا ہے تاکہ تمام کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو چیک کیا جائے۔18 سکیل کے حامل آفیسر و دیگر آفیسران پر مشتمل ٹیم کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہےاسی طرح پنجاب کے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور ہر جیل پر سپرنٹنڈنٹس جیل کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعمیل فوری اور اطلاعات باہم پہنچائی جا سکیں۔پنجاب کی تمام جیلوں میں داخلے کے لئے جیل حکام نے 4عدد انفراریڈ تھرمامیٹر فراہم کئے ہیں تاکہ جیل میں داخل ہونے والے تمام اسیران و ملازمین کا درجہ حرارت چیک کیا جائے اس سلسلہ میں تمام جیلوں میں انفراریڈتھرمامیٹر سے ہر فرد کا درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد داخلہ یقینی بنایا جا رہا ہے- اسیران و ملازمین کے ہاتھ دھونے کے لئے اندرون و بیرون جیل کے اہم مقامات پر واش بیسن لگوائے جا چکے ہیں۔ جن پر ہمہ وقت جراثیم کش صابن کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں جراثیم کش صابن فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ اسیران و جیل سٹاف ہاتھ دھو کر جیل میں داخل ہو سکیں مذکورہ صابن کا وافر سٹاک جیل سٹور میں موجود پڑا ہےملازمین اور اسیران کو ماحولیاتی اور جسمانی صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے موثر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جن پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ تمام بیرکس اور بلاکس کے نوٹس بورڈ پر کرونا وائرس کی علامات اور حفاظتی تدابیر کی بابت نوٹس آویزاں کئے گئے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کی بابت فلیکس اندرون اور بیرون جیل آویزاں کر دی گئی ہیں ہر جیل پر سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد اسیران و ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر کی بابت آگاہی جاری ہے مورخہ 1-3-2020 سے ماہ صفائی جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف بیرکس اور بلاکس میں جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بیرکس کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اسیران کے کمبلوں، چادروں اور کپڑوں کو دھوپ لگوا کر بار بار دھلوانے کا عمل جاری ہے۔تمام جیلوں پر سپرے مشینوں کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر 0.5% کلورین کا اندرون و بیرون جیل سپرے کروایا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس کا ممکنہ طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔ مورخہ 24-3-2020 کو مختلف جیلوں میں 1122 کے تعاون سے اندرون و بیرون جیل پر محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق مکمل کلورین سپرے کروایا گیا ہے۔جیلوں پر قائم سرکاری کنٹین پر جراثیم کش صابن اور دیگر میٹریل کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسیران کو دینے کے لئے تیل، صابن، سرف اور صفائی و دیگر میٹریل مخیر حضرات کے تعاون سے وافر مقدار میں مہیا کیا گیا ہے۔ اسیران اور ملازمین کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دن میں نیم گرم پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ملازمین اور اسیران کو دن میں 2 مرتبہ نیم گرم پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
تمام جیلوں پر نئے آنے والے اسیران کے لئے قرنطینہ سیل بنائے گئے ہیں اور نئے اسیران کو وہاں 14 یوم جیل میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔جیلوں میں اسیران کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔جیلوں کے تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ٹریننگ کروائی گئی ہے۔تمام سٹاف کو ڈیوٹی کے دوران فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔تمام وارڈ گارڈ کو مین جیل بلڈنگز سے متصل ویٹنگ شیلز میں رہائش دی گئی ہے اور ان کے جیل سے باہر جانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت ہر ملازم کی چارپائی دوسرے ملازم سے 3 فٹ کے فاصلے پر رکھی گئی ہے بیرون گیٹ، ڈیوڑھی گیٹ اور اندرون جیل تمام بیرکس اور بلاکس میں ہینڈ سینٹاٸزر کے بار بار استعمال کے ذریعے جراثیم سے بچاؤ کیا جا رہا ہےہر جیل سے رہائی پانے والے افراد کے لئے ہر جیل پر میڈیکل آفیسر کی زیرنگرانی سیل بنایا گیا ہے جو رہائی سے پہلے رہا ہونے والے افراد کی رہائی سکریننگ کرکے کرونا فری رہائی یقینی بنانا ہے اور ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کسی بھی مشتبہ افراد کی رہائی کی بجائے محکمہ صحت کے بنائے گئے کرونا سیل کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :وہاڑی: بیرون ملک سےآنےوالے افرادکی اطلاع انتظامیہ کو دینا سماجی کارکن کاجرم بن گٸی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent