Ticker

6/recent/ticker-posts

میجر جنرل زاہد کا دورہ رحیم یار خان،کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں سول ملٹری انتظامات کا جائزہ لیا

Major General Zahid visits Rahim Yar Khan, reviews civil-military arrangements for prevention of Corona virus

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)جنرل آفیسر کمانڈنگ35 ڈویژن میجر جنرل زاہدکادورہ رحیم یارخان،کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں سول ملٹری انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت ،شیخ زید ہسپتال اور قرنطینہ سنٹرز آئی یو بی کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورونا وائرس سے تحفظ اور علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پربرگیڈئیر عاطف مجتبی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈی پی او منتظر مہدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانز یب حسین لابر، پر نسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میجر جنرل زاہد نے کہا کہ ارض پاک کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج سول انتظامیہ کو ہر سطح پر مدد فراہم کرے گی اور کوروناوائرس کے خلاف جنگ عوامی تعاون سے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے یہ ہمارے ہیرو ہیں۔انہوں نےضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیرون ممالک اور ایران سے آنے والے زائرین کی ٹریسنگ اور ٹریکنگ کے سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی ملٹری قیادت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوامی حفاظت کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے فیصلہ کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے کیونکہ حکومتی اقدامات عوامی تحفظ کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی عوام کو کورونا وائرس کے خدشات بارے آگہی کے لئے مقامی نمبرداروں اور با اثر علاقائی شخصیات کو رابطہ میں رکھا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں چائینیز، ایرانی زائرین سمیت دیگر ممالک سے آنے والے 1325 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے اوربیرون ممالک سے آنے والے افراد کی ٹریسنگ اور سکریننگ کے لئے 27 تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے 25 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جس میں سے 10 کی رپورٹ منفی جبکہ دیگر 15 کی رپورٹس کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ضلع میں خوراک و ادویات کا مکمل ریکارڈ انتظامیہ کے پاس موجود ہے اور چاروں تحصیلوں میں عوام کو اشیاءروزمرہ گھروں میں پہنچانے کے لئے فری ہوم ڈلیوری سروس متعارف کی گئی ہے۔چاروں تحصیلوں میں پبلک مقامات کو جراثیم کش پانی سے روزانہ واش کیا جا رہا ہے جبکہ عدالتوں ، تھانوں اور دیگر مقامات کی جراثیم کش پانی سے واشنگ کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کو گھروں میں راشن پہنچانے کے لئے تمام تاجر تنظیموں اور انڈسٹریز سے رابطہ میں ہیں اورجلد ان گھرانوں میں راشن کی ترسیل شروع کر دی جائے گی
Major General Zahid visits Rahim Yar Khan, reviews civil-military arrangements for prevention of Corona virus

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹوریٹ آف پریژن پنجاب کیجانب سے اکتالیس جیلوں کےلیے خصوصی احکامات اورحفاظتی اقدامات جاری کردیے گٸے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent