Ticker

6/recent/ticker-posts

تمام کاروباری و مخیرحضرات انفرادی سطح پر امداد کرنے کی بجائے اجتماعی طور پر مشترکہ اقدام اٹھائیں تاکہ یکساں طور پر ہر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچایا جا سکے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

All business and philanthropists should take joint action collectively instead of helping at individual level so that rations can be delivered to every household equally, Deputy Commissioner Ali Shehzad said.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے کہا ہے کہ کورونا عالمی وباءہے جس سے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لارہی ہے اور لاک ڈاﺅن سمیت دفعہ144کا نفاذ بھی عوامی تحفظ کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے کاروباری شخصیات سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت چیمبر آف کامرس، شوگر انڈسٹریز، فرٹیلائزر انڈسٹریز،فلورملز، پیٹرولیم ایسویس ایشن، انجمن تاجران، انجمن کریانہ سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران و نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور عوامی تحفظ کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں جس سے دیہاڑی دار او رمزدور طبقہ متاثر ہوا ہے تاہم حکومتی سطح پر بھی اس طبقہ کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جا رہا ہے تاہم آپ سب لوگ اس ضلع کے معتبر اور صاحب حیثیت شخصیات ہیں اور بلا شبہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے محروم طبقہ کے مدد کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جو خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تمام کاوشوں کو ایک ہی چھتری تلے متحد کرنا ہے تاکہ مزید بہتر اور منظم انداز سے ہم اپنے متاثر ہونے والے طبقات کو خوراک سمیت دیگر اشیاءضروریات زندگی پہنچا سکیں اور اس کار خیر میں تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے دست بازو بنیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایک ہی پلیٹ فارم پر مخصوص اشیاءضروریہ پر مبنی خوراک کے تھیلے تیار کرے جس میں کم از کم ایک ہفتہ کی خوراک کا بندوبست ہو جسے منظم اور ذمہ دارانہ انداز سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے اس کے لئے تمام تاجر تنظیموں کا تعاون درکار ہے۔اجلاس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ اس ضلع کی تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں حکومت اور اداروں کے شانہ بشانہ اقدامات اٹھائے اور آج بھی قومی یکجہتی کے اس موقع پر تاجر برادری کسی سے پیچھے نہیں رہے گی اور منظم انداز سے غریب گھرانوں کا باعزت طریقہ سے راشن کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تاجر تنظیموں کے مشاورت سے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی جو مقامی تاجر نمائندوں کے ساتھ مل کرراشن کے تھیلے بنا کر مستحق گھروں تک پہنچائیں گے۔صدر چیمبر آف کامرس نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دیہاڑی دار طبقہ اور مزدوروں کے لئے اٹھائے جانے والے اقدام میں تاجر برادری کی بھر پور شمولیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر تجویز ہے کہ تمام کاروباری و مخیرحضرات انفرادی سطح پر امداد کرنے کی بجائے اجتماعی طور پر مشترکہ اقدام اٹھائیں تاکہ یکساں طور پر ہر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچایا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent