Ticker

6/recent/ticker-posts

سعودی حکومت نےوزٹ ویزوں میں توسیع کافیصلہ کرلیا

The Saudi government has decided to extend visit visas

ریاض: سعودی حکومت نے وزٹ ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیاویزہ ہولڈرز کیلئے ویزوں میں توسیع آن لائن کی جائےگی، ویزوں میں توسیع سے متعلق سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے احکامات جاری کر دیے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں توسیع آن لائن کی جائے گی۔ سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ویزوں میں توسیع سے متعلق احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اگر کسی ویزہ ہولڈر کو ویزے میں توسیع کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے تو وہ براہ راست محکمہ پاسپورٹ سے بھی ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے۔ وزٹ ویزوں میں آن لائن سہولت مہیا کرنے کیلئے نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کیا جا رہا ہےتاکہ ویزوں میں توسیع کی گنجائش کیلئے آسانی پیدا ہوجائے۔ اسی طرح گزشتہ سال نومبر2019ء میں اعلان کیا تھا کہ وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو اپنے ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی بھی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتہائی مئوثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ سعودی عرب نے کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا کہ مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حجرہ شاہ مقیم:شادی ہال پر اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کاچھاپہ،بارات کوکھانا کھانےکی مشروط مہلت مل سکی 1لاکھ روپےجرمانہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent