Hujra Shah Muqeem: Assistant Commissioner Khalid Abbas Sial's raid on wedding hall
اوکاڑہ(بلال حیدرچوہدری)اوکاڑہ کےنواحی علاقےحجرہ شاہ مقیم میں شادی ہال پر اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کاچھاپہ بارات کوکھانا کھانے کی مشروط مہلت مل سکی 1لاکھ جرمانہ تفصیل کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے مریم شادی ہال میں بارات پہنچنے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے جنہوں نے باراتیوں کو سڑک پر روک لیا مذاکرات کے بعد آدھے گھنٹے میں ہال خالی کرنے کی یقین دہانی پر کھانا کھانے کی اجازت مل سکی اسسٹنٹ کمشنر نےشادی ہال مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا باراتیوں اور میزبانوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال کی بندش کا شیڈول اچانک جاری ہوا ہمارا شادی کا پروگرام پہلے سے طے شدہ تھااسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ چاہتی ہے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے انتظامیہ مجبوراً حفاظتی اقدامات اٹھارہی ہےحکومت کے ساتھ تعاون کریں
0 Comments