Ticker

6/recent/ticker-posts

سرائیکی اجرک ڈےایک قوم کا نہیں سرائیکی وسیب کا اجتماعی وثقافتی تہوار ہے،صدر ڈسٹرکٹ باررائےمظہرحسین کھرل اورسردارعبدالباسط خان

Seraiki Ajrak Day is a collective and cultural festival of Seraiki Waseeb, not of one nation President District Barra Mazhar Hussain Kharal and Sardar Abdul Basit Khan

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے صدر رائے مظہر حسین کھرل اور ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط بلوچ نے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا اور پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی اجرک ڈے کسی ایک قوم کا نہیں سرائیکی وسیب کا اجتماعی ثقافتی تہوار ہےوسیب کے لوگ وفاق پاکستان کے اندراپنی ایک شناخت اور وجود رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران6مارچ کو بلاتفریق دھرتی کے اس ثقافتی تہوار کو بھر پور طریقے سے منا رہے ہیں سو دنوں میں اپنا صوبہ بنا کر دینے والے حکمران اپنا وعدہ پورا کریں ادارے ان پر 62,63کی شق لاگو کریں یا نہ کریں صوبے کے نام پر ووٹ دینے والی عوام خاص طور پر نوجوان ان کا ضرور محاسبہ کریں گےاب وسیب کے لوگ اپنے حقوق کے حوالے سے بیدار ہو چکے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہاکہ ہم سب کو اپنے علیحدہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے منظم ہو کر تحریک چلانی ہوگی کل کی طرح آج بھی سرائیکی وسیب کے عوام کو ان کے پورے حقوق نہیں مل رہےصرف نعروں اور لاروں سے گزارا نہیں چلے گااستحکام پاکستان کے لیے متوازن صوبے ضروری ہیں ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام خطے کا ثقافتی تہوار منانے پر جام ایم ڈی گانگا نے صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مظہر حسین کھرل اور سردار عبدالباسط خان بلوچ کو سرائیکی اجرک ڈے کی ایڈوانس مبارک دیتے ہوئے انہیں سرائیکی اجرکیں بھی پہنائیں

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں روڈسیفٹی کےحوالےسےسیمینار کا انعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent