Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں روڈسیفٹی کےحوالےسےسیمینار کا انعقاد

Seminar on Road Safety held at Okara University

اوکاڑہ(جاویدراہی)سیمینار نیشنل ہائی وے پولیس کے اشتراک سے منعقد ہوا،طلباء کی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگہی دی گئی اوکاڑہ یونیورسٹی میں نیشنل ہائی وے پولیس کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں طلباء وطالبات اورادارے کے سرکاری اور پرائیوٹ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگہی دی گئی اس سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ انوائرنمنٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی  نےوائس چانسلر ڈاکٹرمحمد زکریا ذاکر کی خصوصی ہدایت پر کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر شہزاد احمد اور چیف سیکیورٹی آفیسر نوبہار خان بھی موجود تھےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انوائرنمنٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈاکٹر شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ دوران سفر حفاظتی تدابیر کو اپنا کر حادثات سے بچا جاسکتا ہےٹریفک قوانین پر عمل کر کے معاشرے کے ہر فرد کو ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے نیشنل ہائی وے پولیس کی جانب سے مسٹر قیصر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں اموات صرف ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے واقع ہوتی ہیں بھاری جرمانوں کا مقصد عوام کی جیبوں پر بوجھ نہیں بلکہ ان کو قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے کی ترغیب دینا ہےان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور شعور دینے میں تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سیمینار کے اختتام پر طلباء میں نیشنل ہائی وے پولیس کی جانب سے ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے

یہ بھی پڑھیں : وطن عزیزمختلف زبانوں اورمختلف ثقافتوں کاخوبصورت گلدستہ ہے،گلوکارہ راحت ملتانیکر،جام ایم ڈی گانگا

UO Holds Seminar on Road Safety for Drivers 

The University of Okara, in collaboration with the National Highways Police, organized a seminar on ‘Road Safety Measures’ for the drivers of both the official and private vehicles that transport students on daily basis. The seminar was convened by UO’s Director Environmental Health & Safety, Dr. Shafiq-Ur-Rehman while the Director Transport Dr. Shehzad Ahmed and Chief Security Officer Nobahar Khan also attended the event. 
Motorbike safety helmets were also distributed among the students after the Seminar which was held on the special instructions of the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar. 
Qaiser Shehzad from the Highways Police delivered a lecture on how to adopt safety measures while driving public service vehicles. He also guided the drivers to abide by the traffic rules and follow the signs and indicators installed on roadsides by the Highways authorities. 
“The teachers of higher education institutes should train the students on safe driving and traffic laws so that the violent behavior and accidents on roads can be prevented”, told Qaiser. 
According to the university spokesperson, the transport department of the UO is committed to allow only the PSV License holders to drive the student buses and vans and stringent measures for the verification and upgradation on the licenses has been adopted.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent