Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل.دی سپرٹ سکول کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Annual Awards Ceremony at The Spirit School Campus, Northporthal

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائدآباد ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کےساتھ ساتھ نجی سطح پرقائم تعلیمی ادارے شعبہء تعلیم کےفروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ دی سپرٹ سکول نورپورتھل کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطورمہمانان خصوصی  خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیروترقی میں تعلیم کاکردار کلیدی اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔ انہوں نے سکول ہذا کی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں کےفروغ کےلیے کوششوں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں بچوں نےٹیبلو شو اورپی ٹی شو پیش کرکے شرکاۓ تقریب سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر ملک آحمدخان بوڑانہ، ایجوکیشن آفیسر قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ خوشاب محمد یعقوب، ریونیو آفیسر رانا  محمد خرم شہزاد،سینئرہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول نورپورتھل سلطان سکندر ملک ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول پپیلووینس ملک لیاقت علی جسرہ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول محمودشہید ظہیر عباس، ملک ابوبکراعوان آفیسر محکمہ شماریات سرگودھ اور صدر انجمن تاجران چوہدری حاجی رحمت علی نے بھی بطورمہانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی رونق کودوبالا کرنے لیے نمائندہ والدین ،ماسٹر ٹرینرز رانا علی شیر، ضمیر عباس پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کےراہنما ملک صاحب خان ،  پنجاب ٹیچرزیونین کےراہنما ملک حاجی اخترحسین کلواور سوشل ورکر رانا محمد یامین نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔مہمانان خصوصی نےپوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں : دیپالپورچوری کی واردات قرآن حکیم کا معجزہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent