Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت شعبہ زراعت میں جدت اورکم خرچ میں بہتر پیداوار کے حصول کےلئےکاشتکاروں کو سبسڈی پرجدیدزرعی آلات فراہم کررہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر ہانزیب حسین لابر

The government is providing modern agricultural implements on subsidy to the farmers in order to achieve innovation in agriculture sector and better production at low cost, Additional Deputy Commissioner (Revenue) Dr. Hanzeb Hussain Labar said.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت میں جدت اور کم خرچ میں بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر جدید زرعی آلات فراہم کر رہی ہےکاشتکار حکومتی سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی زرعی مشاورتی اور ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی اقدامات اور سبسڈی سکیموں کی بھر پور تشہیر کرتے ہوئے ہر کسان تک حکومتی اقدامات بارے معلومات فراہم کریں۔انہوں نے کاشتکار تنظیموں کے رہنماﺅں کی تجویز پر محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نہروں کی بھل صفائی کے لئے فوری اپنا پلان مرتب کرتے ہوئے کاشتکار وں کو اس سے آگاہ کریں جبکہ کاشتکار اپنے علاقہ میں موجود نہروں کی بھل صفائی کےلئے محکمہ انہار سے مکمل تعاون کریں انہوں نے نہروں کے کناروں پر درختوں کی چوری کی روک تھام کےلئے محکمہ انہار اور جنگلات کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں محکمے درخت چوری روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں جبکہ نہروں کے کناروں پر موجود غیر فعال درختوں کا سروے کرتے ہوئے اس کی نیلامی کےلئے بھی اپنی تجاویز سے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں جبکہ محکمہ انہار شہری علاقوں میں زرعی رقبہ پر بننے والی ہاﺅسنگ کالونیوں اور انڈسٹریز کے باعث اس حصہ کے پانی کو ٹیل کے کاشتکاروں کو فراہم کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی بارے آئندہ اجلاس میں بریفنگ دے انہوں نے واپڈا حکام کو اوور ریڈنگ سے متعلق کاشتکاروں کے تحفظات فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میپکو زرعی ٹیوب ویلز کے میٹرز پر اوور ریڈنگ سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کریں انہوں نے زرعی ادویات، بیج اور کھادوں میں ملاوٹ یا جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف عدالتوں میں بھر پور پیروی کی جائےتاکہ وہ سزاﺅں سے بچ نہ سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، واٹر منیجمنٹ ، لائیو سٹاک، جنگلات، واپڈا، انہار سمیت دیگر محکموں کے افسران نے محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی جبکہ کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان چوہدری محمد یسین، جام ایم ڈی گانگا، چوہدری جمیل ناصر، ملک اللہ نواز مانک، ابرار احمد سلیمی ودیگر نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کےلئے تجاویز سے آگاہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent