Ticker

6/recent/ticker-posts

کسانوں کوسبسڈی کی رقم موبائل فون کمپنی کی بجائےالائیڈ بنک لمٹیڈ کےذریعے بہت جلد ملنا شروع ہوجائے گی،جام ایم ڈی گانگا،اللہ نوازمانک

Farmers will soon start getting subsidy money through Allied Bank Limited instead of mobile phone company, Jam MD Ganga, Allah Nawaz Manik

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے ڈسٹرکٹ ایگری ایڈوائزری کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کے دوران سرکل رحیم یارخان کی تمام ششماہی نہروں کی صفائی،نہروں کے کمزور اور کاٹے گئے کناروں کی بھرائی، نہروں میں گرے ہوئے درختوں کو فوری نکالنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے ششماہی نہروں کو بند ہوئے سات ماہ ہو چکے ہیں بھل صفائی کا کام مارچ میں ہی مکمل کر لیا جائےاس سال بھل صفائی کے نام پر ہم کسانوں کا پانی بند نہیں کرنے دیں گےچودھری نیئر ادریس نے کہا کہ گندم کو آخری پانی لگ چکا ہےآج کل پکے کے اکثر علاقوں میں پانی سیم نالوں میں چھوڑ کر ضائع کیا جا رہا ہےبہتر ہے کہ یہی پانی خوامخواہ ضائع کرنے کی بجائےکچھ دنوں کچے کے علاقوں کی نہروں کو فراہم کر دیاجائےجہاں آموں کے باغات اور گنے کی فصل کو پانی اشد ضرورت ہےمحکمہ انہار اور حکمران پانی کی قدر کریں اللہ کی نعمت کو ضائع نہ کریں ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں گندم کی فصل اپر پنجاب کے اضلاع کی نسبت پہلـے برداشت کرلی جاتی ہےحکومت کو چاہئے کہ ضلع رحیم یارخان میں خالی باردانے کی چلت اور گندم خریداری کا آغاز پہلے کیا جانا چاہئیےجام ایم ڈی گانگا کے سوال پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چودھری اقرار حسین نے بتایا کہ گندم کے بیج اور ڈی اے پی کھاد کی سبسڈی کی رقم کے حوالے سے کسان ہرگز پریشان نہ ہوں حکومت کا رقم کی تقسیم کا نیا معاہدہ بنک کے ساتھ فائنل ہو چکا ہےسبسڈی کی یہ رقم اب کسانوں کو موبائل فون کمپنی کی بجائے الائیڈ بنک لمٹیڈ کے ذریعے بہت جلد ملنا شروع ہو جائے گی کسان سبسڈی کی کنفرمیشن کے حوالے سے موصول ہونے والے میسجز محفوظ رکھیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent