Ticker

6/recent/ticker-posts

سپرےکرنےکےلئےاپنےعلاقےکے موسم اورآب وہواکومدنظر رکھیں،جام ایم ڈی گانگا،عون محمد،جام راشد

To spray, keep in mind the weather and climate of your area, Jam MD Ganga, Aun Mohammad, Jam Rashid.

To spray, keep in mind the weather and climate of your area, Jam MD Ganga, Aun Mohammad, Jam Rashid.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور مینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا نے گانگا نگر محمد پور گانگا میں آموں کے باغبان حضرات جام منظور احمد گانگا جام محمد راشد مجنوں گانگا، جام فاروق احمد، عون محمد عمران، جام نوید احمد، جام سعید احمد وغیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ حضرات کو زرعی ماہرین کی باتوں اور مشوروں پر عمل کرکے آموں کے باغات اور فصل کے تحفظ کے لیے جاگتے رہنا چاہئیے ہر مرحلے کے لیےدی مختلف تجاویز پر عمل کریں موسم کی اس غیر یقینی صورت حال میں آم کے باغات میں لگے بور کا تحفظ انتہائی ضروری ہے بارش کے پانی سے بور کی مکھی(مینگو میج) کا کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا تر وتر حالت میں نائیٹروجنی کھاد کا استعمال کیا جا سکتا ہے موسم کے صاف ہونے پر کسی بھی کثیرالاثر (وسیع میدان ) فنجی سائیڈ کا سپرے بلا تاخیر کیا جائے کیونکہ بارشوں کے بعد باغات میں بیماریوں کی شدت میں یقینا" اضافہ ہو جائے گاجہاں تک ممکن ہو مسلسل بارشوں کے پانی کو باغات میں مسلسل کھڑا رہنے سے روکیں اور ایسی صورت میں نکاسی کا ممکنہ انتظام کریں باغات میں موسم خشک ہونے پر بٹور واضح ہونا شروع ہو جائے گا اس کی بروقت کٹائی اور جلانے کے لئے تجربہ کی حامل لیبر کا بندوبست کرناشروع کر دیں بٹور کا اٹیک  کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا اٹیک پودے پر اگست میں ہوتا ہےاس لئے اس کا کنٹرول یا مینیجمنٹ بھی اگست ، ستمبر میں بہتر انداز میں ہو سکتی ہے بٹور کی شاخ کو ہمیشہ 6 سے 8 انچ پیچھے سے کاٹیں پولینیٹرز کے اضافہ کے لئے ہر بلاک میں جانور کی اوجڑی رکھیں جن دوستوں نے پچھلی بار سے پہلے ڈائی فینا کونازول کا اسپرے کیا تھا اور اس کے چوبیس گھنٹے بعد بارش آئی تھی تو وہ دوبارہ اسپرے بارش کے اگلے سپیل کے بعد کریں جن دوستوں نے بارش سے پہلے سپرے نہیں کیا تھا وہ فوری طور پر ڈائی فینا کونازول کا سپرے صرف اس صورت کرسکتے ہیں کہ ان کے کھیت میں ٹریکٹر چل سکتا ہو بصورت دیگر بارش کے اگلے سپیل کے بعد سازگار موسمی حالات کا انتظار کریں ٹھنڈ کے موسم میں بارش کے بعد اینتھرکنوز اور پاوڈری ملڈیو کا اٹیک نہیں ہوتا اینتھرکنوز اگر 90 فیصد تک نمی مسلسل رہے یا ساون کے گرم مربوط موسم میں زیادہ ایکٹو ہوتی ہے سرد مربوط موسم میں الٹرنیریا کا اٹیک ہوتا ہے جس کا بہترین علاج ڈائی فینا کونازول یا ٹرائی او زول گروپ ہے پاوڈری ملڈیو جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا یعنی رات کا درجہ حرارت 15 سے زیادہ دن کا درجہ حرارت ڈبل یعنی 30 سے زیادہ ہو تو اس کے تدارک کا انتظام کریں پاوڈری کے لئے سندھ رحیم یارخان کے باغبان فوری سپرے کریں جام محمد راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ مذکورہ بالا گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ1۔اب تمام باغبان بارش کے اگلے مرحلے کے بعد براڈ اسپیکٹرم فنگسائڈ کا سپرے کریں اور بلاوجہ سپرے کرکے رقم ضائع نہ کریں 2۔ پولینیٹرز کو محفوظ رکھنے کے لئے انسیکٹی سائیڈ کے سپرے سے اجتناب کریں 3۔ سپرے کرنے کے لئے اپنے علاقے کے موسم اور آب وہوا کو مدنظر رکھیں

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان میں کلین اینڈ گرین مہم

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent