UN Office on Drugs and Crime conducts online training workshop on prevention and remediation of QUID 19 in Punjab prisons
لاہور(جاویدراہی) اقوام متحدہ کے آفس برائے ڈرگس اینڈ کرائمز(یو این او ڈی سی)کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں کویڈ 19کی روک تھام اور تدارک کے ضمن میں آئن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب،پنجاب کے تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز،جیل سپرنٹنڈنٹس اور ڈاکٹرز کے علاوہ یواین او ڈی سی کے ٹیکنیکل اور مینجریل سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےآئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ٹریننگ کے اقدام کو بےحد سراہا۔انھوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کورونا جیسی موذی مرض کے خلاف جیلوں کے ڈاکٹرز،سائیکالوجسٹ اورمنجمنٹ کے لیے بڑی ممد و معاون ثابت ہو گی ایسے تربیتی سیشن سے ہمارےسائیکالوجسٹ کاجذبہ(مورال)بلندہوگا۔ڈاکٹرز جو مایوسی کا شکار ہو گئے تھے ان میں امیدکی ایک نئی کرن پیدا ہوگی پروگرام منیجر(یواین او ڈی سی) رضوان اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس،گلوز،ماسکس اور دوسرا سامان فراہم کر دیا ہےہمارا ادارہ ایسی ورکشاپس کا انعقاد پاکستان کے چاروں صوبوں سندھ،خیبرپختونخواہ،بلوچستان اور پنجاب میں کر رہا ہے۔
0 Comments