Rahim Yar Khan: May 1 is Labor Day
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان ٹریڈ یونین کمپین اور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر پریس کلب کے سامنے منعقدہ ریلی نکالی گیی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے سربراہ نعیم مہاندرا پی ٹی یو سی کے ربانی بلوچ نذیر لاڑایڈوکیٹ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سردار حسن خان نیازی ایڈووکیٹ کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا علی ملک عمران ارشد نے کی ریلی میں مزدور تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی شرکا نے بینر اور کتبےاٹھا رکھے تھے جس پر مزدور مزدور بھائی بھائی دنیا بھر کےمحنت کشو ایک ہوجاو شکاگو کے مزدوروں کو سلام کے نعرے درج تھے ریلی کے قاٸدین نے اظہار خیال کرتے ہوے پاکستان میں مزدوروں کی مشکلات سرمایہ دارانہ خانقاہی نظام کے خاتمہ کا مطالبہ کیا اور کرونا سے متاثرہ محنت کشوں کی مالی مشکلات اور ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مزدور ہر دور میں پس رہا ہےیہ پالیسیاں ان کی زندگی میں خوشحالی نہیں لاسکی ان مزدور کش پالیسیوں کو تبدیل کرکے مزدور خوشحال پالیسیاں لائی جاٸیں
0 Comments