Ticker

6/recent/ticker-posts

ذخیرہ اندوزی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو رہا نہیں کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب سلیمان خان

Those involved in hoarding and other crimes will not be released. Chief Secretary Punjab Suleiman Khan

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس،اجلاس میں آئی جی پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی گندم کی کٹائی کے پیش نظر زرعی آلات کی نقل و حرکت کی اجازت ہو گی سیمنٹ اور سوڈ ا ایش کی ترسیل کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگاچیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تعینات ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں اضلاع کی سطح پر قائم کی جانیوالی کمیٹی فوج اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ، متعلقہ ہسپتال کے ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او پر مشتمل ہوگی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی دستیابی اور استعمال کی مانیٹرنگ کریگی ڈس انفیکشن گیٹس کی تیاری اگلے دو دن میں مکمل کر لی جائےجیلوں میں بیرکس کی ڈس انفیکشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائےصوبے میں دکانیں صرف صبح نو سے پانچ بجے شام تک کھولنے سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگرانفروشوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگرانفروشی میں ملوث سٹوروں کو وارننگ کے بعد سیل کر دیا جائےحکومتی احکامات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہےذخیرہ اندوزی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو رہا نہیں کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر چلنے والی سکھرقرنطینہ کے باہر پولیس اہلکاروں کے احتجاج کی خبر بے بنیاد ہے،ایس ایس پی عرفان علی سموں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent