Ticker

6/recent/ticker-posts

سوشل میڈیا پر چلنے والی سکھرقرنطینہ کے باہر پولیس اہلکاروں کے احتجاج کی خبر بے بنیاد ہے،ایس ایس پی عرفان علی سموں

News of police protest outside Sukkur Quarantine on social media is baseless: SSP Irfan Ali Simon

سکھر: سوشل میڈیا پر چلنے والی سکھرقرنطینہ کے باہر پولیس اہلکاروں کے احتجاج کی خبر بے بنیاد ہے،ایس ایس پی عرفان علی سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے قرنطینہ کے باہر ایک پولیس اہلکار کی بات چیت کو احتجاج کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہےفوٹیج میں بات چیت کرنے والا پولیس اہلکار دوسرے ضلع کا ہے جو اپنا ضلع چھوڑ کر ڈیوٹی پر آنا نہیں چاہتا تھافوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے وہاں موجود دیگر پولیس اہلکار اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جن پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں زبردستی لگائی گئی ہیں وہ اس طرح کی سازش میں شریک ہیں کچھ شر پسند عناصر پولیس کی دن رات کی محنت اور مثبت کاموں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں قرنطینہ اور سکھر شہر میں 4 ہزار پولیس اہلکار 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں قرنطینہ کے دن رات ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کا ہر طرح خیال رکھا جارہا ہےقرنطینہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو کھانے،پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent