Ticker

6/recent/ticker-posts

موجودہ حالات کے پیش نظر گندم کی فی من قیمت میں سو روپے تک کا اضافہ کیا جاٸے،جام ایم ڈی گانگا،جام راشد مجنوں

In view of the current situation, the per capita price of wheat should be increased up to 100 rupees, Jam MD Ganga, Jam Rashid Majnoon

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما جام راشد مجنوں گانگا،جام سعید احمد کےہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ہنگامی اور لاک ڈاون کے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب حکمران اور عوام اپنے اپنےکردار اور اعمال کا جائزہ لیں.حکومت چینی پر سے 17فیصد سیل ٹیکس ختم کرکے اور شوگر ایسوسی ایشن چینی پر سے انتہائی اضافی بچت کو چھوڑ کر عوام کو زبردست ریلیف دے سکتے ہیں.حکومت ایک کلو چینی پر 11روپے ٹیکس لے کر عوام کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی حکمران اور صنعت کار مل کر عوام کو کھا رہے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری، سیکرٹری آبپاشی حکومت پنجاب، چیف انجینئر بہاول پور اور ایسی ای ایریگیشن رحیم یار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ششماہی نہروں میں فی الفور پانی چھوڑا جائےآموں کے باغات اور گنے کی فصل سوکھے کا شکارہو رہے ہیں 15ایرپل کو ڈالس برانچ صادق برانچ سمیت ضلع کی دیگر ششماہی نہروں میں پانی نہ آیا تو کسان سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے.گندم تیزی سے برداشت کی جا رہی ہے کپاس کی کاشت کے لیے زمینوں کی بروقت تیاری کرنے کے لیے پانی کی اشد ضرورت ہےپرامن اور محنت کش کسانوں کے مسائل حل کیا جائیں بارشوں اور ژالہ باری سے جن علاقوں میں گندم اور آموں کے باغات کو شدید تباہ کن نقصان پہنچا ہے.انہیں آفت ردہ قرار دے کر ریلیف فراہم کیا جائے گندم کی پرائیویٹ خریداری پر پابندیاں کسانوں کو ملنے والے متوقع و یقینی اضافی ریٹ کو سلب کرنے کے مترادف ہیں. فصل کم ہو یا زیادہ دونوں صورتوں میں کسانوں کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہوتی ہے.فصل زیادہ ہو تو حالات اور آڑھتیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور پورا ریٹ نہیں ملتا فصل کم ہو تو پابندیاں لگا کر زبردستی لی جاتی ہے اور کسانوں کو اضافی ریٹ نہیں ملتا موجودہ حالات میں حکومت گندم کے ریٹ میں 100روپے من پریمیئم اضافہ کرے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent