Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن،لاہور ملک مبشر احمد خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک دورہ

DIG Prisons Lahore Region, Lahore Malik Mubashir Ahmed Khan's surprise visit to District Jail Sialkot

لاہور(جاویدراہی)ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن،لاہور ملک مبشر احمد خان نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک ہنگامی دورہ کیا انھوں نے جیل کی سکیورٹی،ڈسپلن اور بالخصوص کرونا سے بچاؤ کےلئے کئےگئےحفاظتی انتظامات اور اقدامات کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ڈی آئی جی جیلز لاہور نےتمام بیرکوں،کچن،جیل ہسپتال اور وارڈرز لائن کے ساتھ ساتھ انتظامی بلاک کے دورے کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے جاری احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ اسیران و ملازمین کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھاجا سکے ملک مبشر احمدخان کوبتایا گیا کہ سیالکوٹ جیل سے 36 قیدیوں اور سٹاف کے 19سیمپل محکمہ ہیلتھ نے 5 اپریل کو لئےتھےآج ڈی ایچ او ہیلتھ سےتحریری رزلٹ لسٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق سیالکوٹ جیل میں کوئی قیدی بھی کرونا پازیٹو نہیں ہے تمام 34 قیدی نیگیٹو ہیں ، 2 حوالاتیوں کا رزلٹ پینڈنگ ہے جبکہ 19 ملازمین میں سے 18 نیگیٹو ہیں جبکہ1ایمبولینس ڈرائیور،پازیٹو تھا اور9 اپریل سے ہی محکمہ ہیلتھ کے کورنٹین سنٹر میں زیر علاج ہےوزٹ کے دوران ڈی آئی جی جیلز کو جیل کے اندر تیارکردہ حفاظتی ماسک دکھائے گئےجو معیاری اور کم خرچ ہونے کے باعث تمام اسیران و ملازمین کو مہیا کیے گئے ہیں مزید برآں کرونا سے بچاؤ کا دیگر سامان بھی وافر مقدار میں مہیا کیا گیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent