Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ رخشندہ شاہین کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

District and Sessions Judge Islamabad West Tahir Mehmood Khan, District and Sessions Judge Islamabad East Rakhshinda Shaheen accompanied by District Administration visited Central Jail Rawalpindi.

راولپنڈی(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ رخشندہ شاہین،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور اسٹنٹ کمشنر راولپنڈی منصور قاضی کے ہمراہ آج سنٹرل جیل راولپنڈی کا بسلسلہ انسپکشن دورہ کیا۔انھوں نے جیل میں کرونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔جیل انٹری پوائنٹ پر کرونا وائرس فرنٹ ڈسک معائنہ کیا اور سکرینگ مشین،سینی ٹائیز،ماسک،گلوز اور دیگر کۓ جانے والے انتظامات کو سراہا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ و ایسٹ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور اسٹنٹ کمشنر روالپنڈی نے جیل میں خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ،کچن اسیران،جیل ہسپتال اور تمام بیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انھوں نے جیل میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا۔اس کے علاوہ جیل ہسپتال میں قائم کردہ آئی سولیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور کرونا وائرس کے لیے مہیا کی جانے والی ادویات کا سٹاک چیک کیا۔سیشن جج اسلام آباد ویسٹ و ایسٹ اور دیگر نے جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹرشدہ پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent