Farmer policy is not in the interest of rulers and country and nation: Col. Abdul Jabbar Abbasi, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کرنل ر عبدالجبار خان عباسی نے اپنے دورہ سردار گڑھ کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، محمد عمران عباسی، شیر محمد مستوئی رئیس غلام یسین چاچڑ، سردار زبیرخان و دیگر ملنے والے زمینداروں و کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کش حکومتی پالیسیاں حکمرانوں سمیت ملک و قوم کے لیے ٹھیک نہیں ہیں. کسانوں کی فلاح اور زرعی خوشحالی کے نام پر مافیاز یا سرمایہ داروں کو قومی سرمایہ لوٹانا ہرگز قومی مفاد نہیں ہے.  گندم کی خریداری پالیسی اور ششماہی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی سمیت کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہماری پارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی اس موقع پر سردار عبدالستارخان عباسی.، ناصر عباسی جام اے ڈی دھاندو، محمد ابراہیم بھٹی، منور کٹپال بھی موجود تھے. پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کی جانب سے دیرہ کٹپال آمد پر کرنل ر عبدالجبار عباسی کا پھولوں کی پتیاں ڈال کر استقبال کیا گیا بعد ازاں وفد کے ارکان اور تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے بھی دیا گیا اس موقع پر کرنل ر عبدالجبار عباسی نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کا قیام  ہماری زندگی کا مشن اور ہماری منزل ہے رمضان المبارک کے بعد سرائیکی صوبہ تحریک اور لانگ مارچ کے سلسلے کو سرائیکی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور احباب سے مشاورت کے بعد بھر پور طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا