After the ban on the Sound Act, Karuna bans the artists financially, says actress Sonya Multani
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)اسٹیج اداکارہ و ماڈل سونیا ملتانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نے فنکاروں کو ڈبل متاثر کیا ہے راشن تقسیم کرنے والوں کو فنکاروں کا بھی خیال کرنا چاہئیےاسٹیج اور شوبز کی دیگر سرگرمیوں کے دور دور تک کوئی چانس دکھائی نہیں دے رہےساونڈ ایکٹ کی پابندی کے بعد کروناپابندیوں نے فنکاروں کو معاشی طور پر بدحال کر دیا فنکاروں کی اکثریت سفید پوش اور غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہے سٹار ہونے اور شہرت کی وجہ سے کسی سے کچھ مانگ بھی نہیں سکتے جس کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے فنکاروں کو ضابطہ اخلاق بنا کر کام کرنے کی اجازت دی جائےاس موقع پر فلم ڈائریکٹر رازق ڈرگھ بھی موجود تھے
0 Comments