Administrative Judge Lahore High Court, Lahore Justice Shahid Bilal Hassan visits Central Jail Faisalabad, reviews coronavirus arrangements
فیصل آباد(سبین ناصرشیخ)ایڈمنسٹریٹو جج لاہور ہائی کورٹ،لاہور جسٹس شاہد بلال حسن نے آج سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔انھوں نےکوروناوائرس کےانتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انور،سینئر سول جج فیصل آباد عمران نذیر چوہدری،ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد نور حسن بگھیلا بھی موجود تھے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے دوسرےشرکاء کے ہمراہ ہسپتال،قرنطینہ سنٹر،کورونا سنٹر،کچن،جنرل بیرکس اور جووینائل وارڈ کا وزٹ کیا۔انھوں نےجیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئےکیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااورصفائی ستھرائی کے عمدہ انتظامات کو سراہا۔
0 Comments